ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جلد آ رہا ہے 200روپے کا نیا نوٹ، حفاظتی خصوصیات بھی منفرد ہوں گی:رپورٹ

جلد آ رہا ہے 200روپے کا نیا نوٹ، حفاظتی خصوصیات بھی منفرد ہوں گی:رپورٹ

Tue, 04 Jul 2017 21:32:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے بعد پیدا ہوئی نقد رقم کی سخت مانگ کو پورا کرنے کے لئے جلد ہی ہندوستان میں 200روپے کا نوٹ بھی نظر آنے لگے گا۔مرکزی حکومت کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے نوٹ چھاپے جانے کا حکم دے دیا ہے،اگرچہ 200روپے کے اس نوٹ کے ڈیزائن کو لے کر سرکاری طور پر کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں پہلے سے چل رہی ہیں۔آر بی آئی نے 200روپے کے نوٹ چھاپنے کا فیصلہ وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد مبینہ طور پر مارچ میں کیا تھا۔سرکاری پرنٹنگ پریسوں میں چھاپے جا رہے ان نوٹوں کو کوالٹی اورسیکوریٹی کے لحاظ سے کئی طرح کی جانچ سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

سال 2016میں 8نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک اعلان کر دیا تھا کہ اسی رات 12بجے سے اس وقت تک گردش میں رہے 1000اور 500روپے کے نوٹ بند ہو جائیں گے، اور اس اعلان سے ملک بھر میں چل رہی 85فیصد نقد ختم ہو گئی تھی۔جلد ہی 2000اور 500روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے، تاکہ ملک بھر میں نقد رقم کا بھاری بحران جھیل رہے کروڑوں شہریوں کی مشکل کو کم کیا جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 200روپے کا نوٹ آجانے سے لین دین آسان ہو جائے گا۔ویسے، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس بات سے فکرمند ہیں کہ کہیں نئے نوٹ کے آنے سے نوٹ بندی کا نیا دور نہ لے آیا جائے۔حال ہی میں حکومت نے 22سال کے وقفے کے بعد ایک روپے کے نوٹ کو بھی دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایک روپے کا نوٹ سال 1994میں بند کر دیا گیا تھا۔اسی کے بعد دو روپے اور پانچ روپے کے نوٹ بھی بند کر دیے گئے تھے، تاکہ پرنٹنگ پریسوں میں بڑی رقم والے نئے نوٹ چھاپے جا سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے کے لئے نوٹوں کے سیکورٹی خصوصیات کو ہر چند سال کے بعد بدلا جائے گا۔
 


Share: